Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ
December 11, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان نے زمین سے زمین تک مارے کرنے والے بلیسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے، شاہین تھری بلیسٹک میزائل ستائیس سو پچاس  کلومیٹر تک اپنے ہدف  کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان نے کم سے کم دفاعی صلاحیت کے حوالے سے ایک قدم اور اگے بڑھاتےہوئے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہےشاہین تھری میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاھیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق  شاہین تھری کاتجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا اور تجربے کے دوران میزائل نے اپنےہدف کو 100 فی صد درست نشانہ بنایا۔ تجربہ کے دوران اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے سینیئر حکام ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے میزائل کی ٹیکنکیل صلاحیوں کا جائزہ لیا، کامیاب تجربہ پر آرمی اسٹراٹیجک پلان ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب تجربہ کم سے کم دفاعی صلاحیت کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے  اسٹریٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور اسٹریٹیجک فورس کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، شاہین  تھری کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے قوم، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک بار دی۔