Sunday, May 12, 2024

پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار

پاکستان کا بھارتی وزیراعظم کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار
September 18, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم ویڈیو پیغام میں کہا پاکستان نے بھارتی درخواست مسترد کر دی ۔ بھارت نے وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ 20 ستمبر کو فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست دی تھی۔ بھارت نے وزیراعظم مودی کے جرمنی جانے، 28 ستمبر کو واپسی کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی۔ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی ہندوستانی رویے کے پیش نظر اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔