Thursday, May 9, 2024

پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ
August 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ  کر لیا۔ بھارتی سفارتخانے کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی  کی پیشکش پر بھارتی وزارت خارجہ نے اپنا ردعمل جاری کر دیا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے پاکستانی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے روشنی میں پاکستان کی  تجویز  کا  جائزہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان کو معاملے پر سفارتی چینلز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیش کش کر دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے  قونصلر رسائی جمعہ کے روز دی جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی تھی کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے ۔ پاکستان کے عالمی عدالت انصاف کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بھارت کو پیشکش کی۔