Tuesday, May 21, 2024

پاکستان کا بھارتی الزامات، جھوٹے دعوﺅں کا پول کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارتی الزامات، جھوٹے دعوﺅں کا پول کھولنے کا فیصلہ
October 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی الزامات کے بعد جھوٹے دعوﺅں کا پول کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان میں متعین تمام غیر ملکی سفرائ، ہائی کمشنرز کو کل لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا جائیگا۔ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر 19 اور 20 اکتوبر کو اشتعال انگیزی کھلی دہشت گردی قرار دیدی گئی، بھارت نے مقامی آبادی پر بھاری توپخانہ کا استعمال کیا۔ ایک فوجی جوان سمیت 6 شہری شہید، کئی زخمی جبکہ املاک کو نقصان پہنچایا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں متعین تمام غیر ملکی سفرائ، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز میں لیجایا جائیگا، بھارتی ناظم الامور گوروو اہلووالیا نے ایل او سی کے دورے سے متعلق تاحال اپنی رضامندی سے آگاہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،بھارتی آرمی چیف کا آزاد جموںو کشمیر میں مبینہ دہشتگرد کیمپ سے متعلق دعویٰ مستر د کردیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کو چیلنج کیا گیا کہ وہ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ سچ ثابت کرے۔بھارت کوآرڈینیٹس، عرض اور طول بلد فراہم،جگہ کا تعین ،تمام تر معلومات فراہم کرے، کہاں مبینہ دہشتگرد کیمپ تھے، کونسے کیمپ تباہ کیے۔ بھارت نے تاحال جواب دیانہ ہی معلومات دیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، جنگ نہیں چاہتا۔ پاکستان پر جارحیت کا ارتکاب ہوا یا جنگ مسلط کی گئی تو مکمل تیار ہیں، پاکستان خود لڑے گا، کسی سے مدد درکار نہیں۔