Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
June 16, 2019

 لندن (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا جوڑ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہو گیا۔ پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے شاداب خان اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم سے ڈراپ ہیں۔ میچ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ بھارت کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

 کرکٹ کے دیوانوں کو پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار تھا جو اب ختم ہو گیا۔ شاہین جان لڑائیں گے ،بھرپورصلاحیتوں کا جادو جگائیں گے ۔ شائقین بھی بڑے میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔

فائنل فور مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے سرفراز الیون کو بھارت کیخلاف میچ میں فتح لازمی درکار ہے۔

پاکستان اور  بھارت کی ٹیمیں آخری بار گزشتہ سال ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوئیں تھیں جس میں بھارت نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔