Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کا بھارت کی جانب سے ایس 400 میزائلز کی خریداری پر اظہار تشویش

پاکستان کا بھارت کی جانب سے ایس 400 میزائلز کی خریداری پر اظہار تشویش
October 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایس 400 میزائلز کی خریداری پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان نے بھارت کی ایس 400 کی خریداری کو مختلف ذرائع سے بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کے حصول کی کوشش قرار دے دیا۔ پاکستان کا کہنا ہے بھارتی اقدام سے جنوبی ایشیاء میں تذویراتی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مئی 1998ء کے جوہری تجربات کے بعد تذویراتی استحکام معاہدے کی تجویز دی۔ بھارت نے تجویز کو مسترد کیا جبکہ پاکستان کو میزائل دفاعی نظام کیخلاف صلاحیت پیدا کرنے کی طرف مائل کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کسی بھی خطرے یا عدم استحکام کے موجب نظام کیخلاف مقابلے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کم سے کم مستند دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی جاری رکھنے کے ساتھ مستقبل میں بھی خطے میں تذویراتی استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا۔