Friday, September 20, 2024

پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے سے صاف انکار

پاکستان کا بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے سے صاف انکار
March 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔ پاکستان نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ جاسوسی تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک دہشت گرد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارت کو دو ٹوک جواب دیا گیا ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو تک رسائی نہیں دے سکتا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست کے جواب میں تحریری طور پر بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ صرف جاسوسی تک محدود نہیں۔ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے بڑے واقعات میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھی بھارت کے حوالے کر دیا ہے جس میں وہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر رہا ہے اور یہ بھی اعتراف کر ریا ہے کہ وہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے اور پاکستان میں ”را“ کے لئے کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے دو مرتبہ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے لیکن پاکستان نے بھارت کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ بھارت کو کلبھوشن یادیو تک رسائی نہیں دی جا سکتی۔