Friday, May 10, 2024

پاکستان کا بھارت میں تابکار مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت پر تشویش کا اظہار

پاکستان کا بھارت میں تابکار مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت پر تشویش کا اظہار
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارت میں تابکار مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا۔

بھارت دنیا کیلئے جوہری خطرہ بن گیا۔ تابکاری مواد کی دن دہاڑے چوری کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں تابکاری مواد کی چوری، غیر قانونی فروخت پر شدید تشویش ہے۔ حالیہ واقعہ میں 2 افراد کو کیلیفورنیم مواد رکھنے پر گرفتار کیا گیا۔ کیلیفورنیم انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ ہے۔ عالمی برادری کیلئے کیلیفورنیم تابکار مواد کا چوری ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ بھارت میں گزشتہ 4 ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ بھارت میں ایسے واقعات مفصل تحقیقات، مناسب اقدامات کے متقاضی ہیں۔ ایسے واقعات کو ہر صورت روکنے کیلئے مناسب اقدامات کیئے جائیں۔