Monday, May 13, 2024

پاکستان کا برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیرمقدم

پاکستان کا برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیرمقدم
January 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی جانب سے برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیرمقدم کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے تبدیلی کا کریڈٹ پوری قوم اور مسلح افواج کو جاتا ہے، امید ہے سعودی عرب، ترکی اور ملائیشیا بھی سیاحت کے فروغ میں مدد کریں گے۔ پاکستان، برطانیہ، ٹریول ایڈوائزری، مثبت تبدیلی، خیرمقدم، شاہ محمود، عائشہ فاروقی، فردوس عاشق، اسلام آباد، 92 نیوز شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سوائے بھارت کے سب نے ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، بھارت تھرڈ پارٹی اور مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں پیرس میں ہونے والے اجلاس میں اچھی خبریں ملیں، میڈیا اور سیاستدانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پوری دنیا میں جھوٹی خبریں پھیلنے کا مسئلہ درپیش ہے۔ کوئی حکومت نہیں چاہے گی کہ عوام پر ناجائز دباؤ ہو۔ [caption id="attachment_261015" align="alignnone" width="901"]خطے، کشیدہ صورتحال، پاکستان، تحفظات، دفتر خارجہ، عائشہ فاروقی، اسلام آباد، 92 نیوز خطے میں کشیدہ صورتحال پرپاکستان کوتحفظات ہیں، دفتر خارجہ[/caption] دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ برطانیہ کی اپنے شہریوں کی پاکستان کیلئے سفری ہدایات میں نرمی، جامع اور ازسرنو جائزہ برطانوی فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان اور برطانیہ میں رابطے مضبوط ہوں گے، فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم ہے۔ عائشہ فاروقی نے لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، برطانوی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان میں مزید سیاحوں، سرمایہ کاروں، معلمین اور دیگر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان، برطانیہ، ٹریول ایڈوائزری، مثبت تبدیلی، خیرمقدم، شاہ محمود، عائشہ فاروقی، فردوس عاشق، اسلام آباد، 92 نیوز علاوہ ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے برطانیہ کے پاکستان کے لئے ‘‘ ٹریول ایڈوائزری ’’ تبدیل کرنے کے اعلان سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا سہرا وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے گفتگو میں کہا کہ برطانوی حکومت کا فیصلہ دو طرفہ تعلقات کو تقویت اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے اہم ہے۔ پاکستان اب پرامن اور ساز گار ماحول کے ساتھ دنیا کے لئے اوپن ہے۔