Saturday, April 20, 2024

پاکستان کا برادر ملک سعودی عرب آج اپنا 88 واں یوم ازادی منا رہا ہے

پاکستان کا برادر ملک سعودی عرب آج اپنا 88 واں یوم ازادی منا رہا ہے
September 23, 2018
ریاض (92 نیوز) پاکستان کا برادر ملک سعودی عرب آج اپنا 88 واں یوم ازادی منا رہا ہے۔ ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ سعودی عرب تئیس ستمبر کو اپنا اٹھاسی واں قومی دن منا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت ریاض کی سب سے بلند عمارت مملکہ ٹاور روشنیوں میں نہ صرف نہلا دیا گیا بلکہ اس پر سعودی قائدین کی تصویروں نے بھی خوب تقریب کا رنگ دو بالا کر دیا۔ ریاض کی خواتین یونیورسٹی میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، جہاں سعودی سپیشل فورسز کے جوانوں نے جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ برادر ملک کی خوشیوں میں پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ایسا ہی کچھ کیا اس نوجوان یحیی اشفاق نے جس نے مقامی شہری عبداللہ القرانی کے ساتھ پیرا گلائیڈنگ کے دوران قہوہ پارٹی کا اہتمام کیا۔  اس دوران دونوں نے کیک بھی کاٹا اورسعودی پرچم لہرا کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ مشرقی صوبے الاحسا میں گرم ہوا سے اڑنے والے غباروں کو فضا میں بلند کیا گیا جن پر سعودی پرچم سمیت مختلف ڈیزائنز بنائے گئے تھے۔ قومی تقریبات میں میوزیکل کانسرٹ میں بھی فنکاروں نے خوب رنگ جمایا۔