Thursday, April 18, 2024

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
February 11, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے اور زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بابر کروز میزئل تجربہ کا مشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا۔