Friday, April 26, 2024

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ
December 21, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بابر ون بی میزائل مقامی سطح پر تیار کردہ اور توسیعی رینج کا حامل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ کمانڈر آرمی سٹریٹیجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے۔ ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تجربے کو پاکستان کی سٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت قرار دیا۔

دوسری جانب صدر اور وزیر اعظم نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔