Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کا ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا اعلان ‏

پاکستان کا ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا اعلان ‏
April 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے افغان سرحد کے بعد پاکستان نے ایران  کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بزئی ٹاپ سانحے کے پیچھے بلوچ دہشتگرد تنظیم ملوث ہے جس کے ٹریننگ اور لاجسٹکس کیمپ ایران کی سرحد کے پار واقع ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتاہےایران ایسا ایکشن کرےگا جونظر بھی آئے۔

دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ میں دہشتگردی کے المناک واقعہ پر پاکستان نے  ایران سے شدید احتجاج کیا ، وزارت خارجہ نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوا دیا۔

پاکستان نے  ایران سے بلوچ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

انٹیلی جنس شیئرنگ کے باوجود ایران نے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ادھر وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر ایران روانہ ہوں گے۔