Friday, April 26, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
November 5, 2019
کینبرا (92 نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7وکٹوں سے شکست دیدی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹی 20 کینبرا میں کھیلا گیا جہاں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی اور فخر زمان چوتھے اوور کی دوری گیند پر کمیونز کی گیند  پر وارنر کو کیچ تھما بیٹھے، انہوں نے 7 گیندیں کھیل کر دو اسکور کئے۔ اوپنر بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 50 اسکور بنائے وہ رن آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان کے بعد ٹاپ آرڈر حارث سہیل بھی قوم کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے، وہ پانچویں اوور کی چھٹی گیند پر رچرڈسن کی گیند پر انہیں کو کیچ دے بیٹھے ، حارث نے 9 گیندوں پر 6 اسکور دیے۔ ٹیم کے کم بیک کر کے بہترین کھیل پیش کرنے کی پیشگوئی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،وہ ایگر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بلے باز آصف علی  بھی 5 گیندیں کھیل کر 4 رنز بنا کر  چلتے بنے ۔ اوپنر آنے والے کپتان بابر اعظم نے 38 گیندوں پر 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔  ان کی اننگز میں  6 چوکے  شامل تھے ۔وہ پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے ، وہ رن آؤٹ ہوئے ۔ نوجوان بلے باز افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 64 رنز بنائے  اور ناٹ آؤٹ رہے ۔  ان کی اننگز تین چھکوں اور 5 چوکوں سے مزین تھی۔