Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ‘ ٹیم میں چار تبدیلیاں

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ‘ ٹیم میں چار تبدیلیاں
September 1, 2016
لیڈز (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سمیع اسلم‘ شرجیل خان‘ اظہرعلی‘ بابر اعظم‘ محمد رضوان‘ سرفراز احمد‘ محمد نواز‘ عماد وسیم‘ عمرگل‘ حسن علی اور محمد عرفان پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔ انگلش ٹیم ایلکس ہیلز‘ جیسن رائے‘ جو روٹ‘ این مورگن‘ بین سٹوکس‘ بیئرسٹو‘ معین علی‘ ڈی ویلے‘ لائم پلنکٹ‘ عادل رشید اور جارڈن پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ ون ڈے سیریز تین صفر سے جیت چکا ہے۔