Sunday, September 8, 2024

پاکستان کا امریکی ڈرون حملے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ

پاکستان کا امریکی ڈرون حملے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ
September 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ٹرمپ حکومت آنے کے بعد کرم ایجنسی میں پہلا ڈرون حملہ اطلاع کئے بغیر پیش آ گیا۔جس کی وجہ سے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اطلاع دیئے بغیر ڈرون حملہ کرنے پر امریکہ سے شدید احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔اسی سلسلے میں امریکی سفیر کو طلب کرنے پر غور بھی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان آمد پر امریکی شخصیات کے لئے پروٹو کول ضوابط بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔کہا گیا ہے کہ جس عہدے کی امریکی شخصیت اسلام آباد آئیگی اسی عہدے کے پاکستانی عہدیدار ان سے ملاقات کرینگے۔انہی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیر نے سینٹ کام کمانڈر جنرل جوزف ووٹل سے ملنے سے انکار کیا تھا۔ امریکی حکام اس حوالے سے عرضیاں ڈالتے رہے لیکن وزیر دفاع امریکی جرنیل سے نہیں ملے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پروٹوکول ضوابط میں سختی امریکہ کےلئے ہے۔ ترکی سعودی عرب اور چین جیسے دیگر دوست ممالک اس سے مستثنیٰ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی ڈرون حملے کے بعد ایک اور قدم اٹھانے پر بھی غور شروع کردیا ہے ۔اس قدم میں پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا جائے۔