Friday, April 19, 2024

پاکستان کا امریکا کیلئے کاروباری و سیاحتی ویزا مدت 5 سال کرنے کا اعلان

پاکستان کا امریکا کیلئے کاروباری و سیاحتی ویزا مدت 5 سال کرنے کا اعلان
June 3, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان  اور امریکا کے مابین سفارتی سطح پر اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پاکستان نے امریکا کے لئے کاروباری اور سیاحتی ویزا مدت پانچ سال کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکا کی جانب سے بھی پاکستانی شہریوں کو 5سالہ مدت کے ویزے جاری  کئے جائیں گی ،  فیصلے سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اور امریکا کے مابین  نئی ویزا پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے سیاحت اور کاروبار کے فروغ کے ویژن کے مطابق ہے ۔ حکومت پاکستان پہلے ہی 50 ممالک کے سیاحوں کو ویزہ آن آرائیول دینے کا اعلان کر چکی ہے ۔ حکومت نے 95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی آمد پر ویزا فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے۔