Friday, April 26, 2024

پاکستان کا امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم

پاکستان کا امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم
December 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے امریکا طالبان مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 126 روز سے لاک ڈاؤن، کرفیو، مواصلات و اطلاعات کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار ۔ انہوں نے کہا بھارت کسی کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دے رہا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان بھارتی بربریت، انسانی حقوق کی پامالیوں پر مسلسل آواز اٹھا رہا ہے۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ ترجمان نے ممبئی حملہ کیس پر گفتگو سے گریز کیا تاہم بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو پر جلد معلومات کی فراہمی کا عندیہ دے دیا۔ ڈاکٹر فیصل نے تصدیق کی کہ وزیراعظم17 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے 18 دسمبر کو ملائیشیاء کا دورہ بھی کریں گے ۔ ترجمان نے بھارت اور جاپان کے مشترکہ بیان کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا جنوبی ایشیائی کھیلوں میں بہترین کارکردگی اور 17 طلائی تمغے جیتنے پر خوشی کا اظہار بھی سامنے آیا۔