Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشنز کی کامیابی کیلئے شراکت داروں میں مشاورت پر زور

پاکستان کا اقوام متحدہ امن مشنز کی کامیابی کیلئے شراکت داروں میں مشاورت پر زور
July 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنز کی کامیابی کیلئے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔ ڈاکڑ ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں’’فوجی بھیجنے والے ممالک اور سیکرٹریٹ کے درمیان تعاون‘‘کے موضوع پرمباحثے سے خطاب میں کہنا تھا کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے باخبر ہوتے ہیں۔ پاکستان نے امن مشنز میں دستے بھیجے اور پالیسی سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکڑ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امن مشنز شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھیں اور کان ہیں۔ پاکستان 6 دہائیوں سے امن مشنز میں فوجی دستے بھیج رہا ہے۔ پاکستان نے 46 امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار بھیجے ۔