Friday, April 26, 2024

پاکستان کا افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر اظہار تشویش

پاکستان کا افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر اظہار تشویش
August 7, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کو افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تشویش ہے۔ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ دہشت گردی نے افغانستان اور اس کے ہمسائیہ ممالک خصوصا پاکستان کیلئے کئی چیلنجز پیدا کئے ہیں۔ بہت سے مسلح گروہ افغانستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے۔ پاکستان افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔ پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔