Friday, April 26, 2024

پاکستان کا افغانستان میں مستقل امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا افغانستان میں مستقل امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم
December 27, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان میں مستقل امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو افغان عوام کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ ایسے موقع پر افغانستان کے بعض سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں کے منفی تبصروں پر پاکستان کو تشویش ہے۔

تمام سیکورٹی اور انٹیلی جنس امور سے متعلق معاملات طے شدہ بنیادی اصولوں کے تحت اٹھائے جائیں۔ پاکستان سیکورٹی اور بارڈر مکینزم کے حوالے سے ادارہ جاتی تعاون سے مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اے پی ٹی ٹی اے پر نظر ثانی کے دوران بھی حوصلہ افزا پیش رفت دیکھی گئی۔ افغانستان کے لیے ضروری کہ مستقل امن کے لیے دستیاب موقع سے فائدہ اٹھائے۔ پاکستان پرامن ، خوشحال ، متحد اور مستحکم افغانستان کا خواہشمند ہے۔