Friday, March 29, 2024

پاکستان کا افغان عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک اور دوائیں بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا افغان عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک اور دوائیں بھیجنے کا فیصلہ
September 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغان عوام کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک اور دوائیں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امداد لے کر تین سی ون تھرٹی طیارے افغانستان بھیجے جا رہے ہیں۔ افغان بھائیوں کی مدد کیلئے زمینی راستے سے مزید رسد جاری رہے گی۔ پاکستانی حکومت مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔ چین بھی افغان حکومت کو 31 ملین ڈالر کا سامان بطورامداد فراہم کرے گا۔ اناج ، ویکسین اور ادویات شامل ہیں۔ عالمی برادری ممکنہ انسانی المیہ سے بچنے کے لیے افغان عوام کی مدد میں اپنا کردار ادا کرے۔