Friday, April 26, 2024

پاکستان کا افغان سیاسی قیادت کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم

پاکستان کا افغان سیاسی قیادت کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم
May 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغان سیاسی قیادت کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے حکومتی اشتراک، اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کی تشکیل خوش آئند ہے۔ تمام افغان دھڑوں کو اپنے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیے۔ افغان قیادت کا تنازع کے حل اور پائیدار امن کیلئے مل کر کام کرنا ناگزیر ہے۔ کورونا وائرس کی صورت حالیہ چیلنج سے نمٹنے میں بھی یہ اقدام مددگار ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکا، طالبان امن معاہدے نے افغان مفاہمت میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔  افغان فریقین کے مابین جلد از جلد مذاکرات انتہائی ناگزیر ہیں۔ افغان فریقین کے مابین مذاکرات کے ذریعے دیرپا افغان امن ممکن ہے۔ تمام افغان دھڑوں کو اپنے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغان فریقین کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہو گا۔ افغانستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارِ کرتے ہیں۔ پاکستان پر امن مستحکم اور جمہوری افغانستان کا حامی ہے۔