Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا اردو اور مقامی زبانوں کی ترویج کیلئے عالمی مہم کا آغاز

پاکستان کا اردو اور مقامی زبانوں کی ترویج کیلئے عالمی مہم کا آغاز
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے اردو اور مقامی زبانوں کی ترویج کیلئے عالمی مہم کا آغاز کر دیا۔

اقوام متحدہ کمیٹی برائے اطلاعات کے 43 ویں اجلاس میں عمومی مذاکرہ سے پاکستانی پریس قونصلر ڈاکٹر مریم شیخ نے خطاب میں کہا اقوام متحدہ کے مراکز اطلاعات مقامی زبانوں میں  ابلاغ کو رواج دیں ۔ روایتی اور سوشل میڈیا مہمات میں اردو سمیت بین الاقوامی اور مقامی زبانوں کو جگہ دی جائے۔ اقوام متحدہ ادارہ عالمی ابلاغ بڑھتی ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔ دنیا میں ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔ اقوام متحدہ جھنڈے تلے کورونا وباء کے باوجود امن کیلئے فوج، پولیس لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ امن فوج، پولیس کے کارنامے سامنے لائے جائیں۔

ڈاکٹر مریم شیخ نے کہا پاکستانی پریس قونصلر ادارہ عالمی ابلاغ بڑھتی جعلی خبروں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ پاکستان جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے بین الریاستی مذاکرے کا آغاز کیا جائے۔ پاکستانی پریس قونصلر جعلی خبروں کی بیغکنی، منظم ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ بوجہ وبائی، مالی مسائل اقوام متحدہ سرگرمیوں کی کوریج مانند پڑ چکی۔ پاکستانی پریس قونصلراقوام متحدہ کی گرتی کوریج کو عوامی مفاد میں بڑھایا جائے۔