Thursday, April 25, 2024

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
March 31, 2019

دبئی (92 نیوز) پاک آسٹریلیا سیریز کے پانچواں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

 پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ محمد حسنین کی جگہ محمد عباس ٹیم میں شامل کیئے گئے ہیں۔ پانچویں ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں۔ شعیب ملک انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔

 پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کے پاس عزت بچانے کا آخری موقع ہے ، پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گے ،کینگروز کو سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 کینگروزکیخلاف ون ڈے سیریز،شاہینوں  پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے، مسلسل  چار فتوحات کے بعد مہمان کھلاڑیوں  کے حوصلے بلندہیں ۔

 کینگروز کو5 میچوں کی سیریز میں چار صفر کی حتمی برتری حاصل ہے ، آسٹریلیا نے  پاکستان کو چوتھے ون ڈے  میں 6 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام ۔