Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کا آج رات8 بجے سے 4 اپریل تک بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کردیا

پاکستان کا آج رات8 بجے سے 4 اپریل تک  بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کردیا
March 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر پاکستان نے دو ہفتے کے لئے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے  پاکستان کا دو ہفتے کیلئے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ، پابندی کا اطلاق آج رات  8 بجے سے ہو گا۔

ایوی ایشن ڈویژن نے تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے، الاقوامی پروازوں پر آج رات آٹھ بجے سے چار اپریل تک پابندی ہوگی ۔ کوئی کمرشل ، چارٹرڈ یا پرائیویٹ طیارہ پابندی کے دوران پاکستانی ائیرپورٹس پر اتر نہیں سکے گا ۔

دو ہفتے کی پابندی کے بعد فضائی آپریشن شروع ہونے پر مسافروں سے کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ، پابندی کے دوران صرف سفارتی یا خصوصی کارگو طیارے ہی پاکستان میں آسکیں گے ۔