Friday, May 10, 2024

پاکستان کا آئین ایک زندہ و جاوید دستاویز ہے، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد

پاکستان کا آئین ایک زندہ و جاوید دستاویز ہے، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد
December 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا آئین ایک زندہ و جاوید دستاویز ہے، نامزد چیف جسٹس گلزاراحمد کہتے ہیں۔آئین میں مقننہ، عدلیہ اورانتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں، جسٹس گلزار احمد بطور چیف جسٹس آف پاکستان کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے بھی مستقبل کی راہ متعین کردی، چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد نے کہا پاکستان کے آئین میں مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات واضح ہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری قرار دی اور کہا آئین پاکستان ایک زندہ جاوید دستاویز ہے، سپریم کورٹ قانون کی حکمرانی، آئین کے تحفظ اور آزاد عدلیہ کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے نامزد چیف جسٹس نے کہا آئین میں درج بنیادی حقوق عوام کے تحفظ کیلئے ہیں، ریاست کو سول انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، حکومتی امور چلانے اور معاشرے کے ہر طبقے کو انسانیت کے تقاضوں کو اپنانا ہوگا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا ریاست کے ہر ادارے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، کرپشن میں ملوث افراد کیساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا، کرپشن ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جسٹس گلزار احمد بطور چیف جسٹس آف پاکستان کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،2سال ایک ماہ چیف جسٹس رہیں گے، ،27اگست 2002 کوسندھ ہائی کورٹ اور16نومبر2011کو سپریم ‏کورٹ کے جج بنے۔ جسٹس گلزار پاناما بینچ کا بھی حصہ تھے، کراچی میں چائنا کٹنگ اور قبضہ مافیا کیخلاف سخت فیصلے دیئے،نامزد چیف جسٹس نے18جنوری 1986 کو ‏وکالت شروع کی،4اپریل 1988 کو ہائیکورٹ اور15 ستمبر 2001 کو سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔