Friday, April 26, 2024

پاکستان کا 75واں یوم آزادی ، ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب

پاکستان کا 75واں یوم آزادی ، ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب
August 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر ملک بھر میں جشن کا ساماں ہے۔ ایوان صدر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی۔

تقریب میں صدرمملکت، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور نامور شخصیات کی شرکت ہوئی۔ صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میں قائداعظم اور تحریک پاکستان کے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 عارف علوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستان کو جان بوجھ کر اسلحہ کی دوڑ میں  پھنسیا  ۔ پڑوسی ملک نے 3 جنگیں مسلط کیں۔ بھارت کو جارحیت کا مزا چکھایا۔ صدر علوی نے ایک بار پھر بھارت کو امن کی پیش کی۔

خطاب میں ریاست مدینہ کا ذکر بھی کیا اور افغانستان کے کشیدہ حالات کا بھی ذکر کیا۔ صدر نے  وزیر اعظم کی  خطہ میں امن کی جدوجہد کو بھی سراہا۔