Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کا 73 ویں یوم آزادی کشمیریوں کے نام، ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جاری

پاکستان کا 73 ویں یوم آزادی کشمیریوں کے نام، ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جاری
August 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا 73 ویں یوم آزادی کشمیریوں کے نام ہے۔ یوم آزادی پر ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے۔ قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی ملک بھر میں لہرا رہا ہے۔ فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجنے لگیں۔ پاکستانی اور کشمیری پرچم نے پورے ملک کو سجا دیا۔ نماز فجر کے ادائیگی کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی خوشحالی  لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارت سے نجات کے لیے  بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ملک بھر میں سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان 14 اگست  کا دن آزاد جموں کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں گزاریں گے۔ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور کشمیری رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ 14 اگست کا دن کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔