Sunday, September 8, 2024

پاکستان کا 70واں  یوم آزادی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب

پاکستان کا 70واں  یوم آزادی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب
August 14, 2017

لاہور(92نیوز)پاکستان کے سترویں یوم آزادی پرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب ہوئی ہیڈکوچ مکی آرتھر اور اسٹیو رکسن بھی یوم آزادی کے رنگ میں رنگ گئے۔

تفصیلات کےمطابق بڑے دن کا بڑا جشن،پاکستان کا سترواں یوم آزادی،وطن عزیز سے بے لوث محبت کا جذبہ،ہر کوئی خوشی سے نہال ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب ،،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور  فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن کی خصوصی شرکت،انٹرنیشنل کوچز بھی عام شہریوں کی طرح جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے ،ہاتھ میں سبز ہلالی پرچم  لہراتے رہے ۔ قومی کرکٹرز جہاں بھی ہوں وطن کی محبت کم نہیں ہوتی، شعیب ملک ،حسن علی اور وہاب ریاض نے کیک کاٹا،،پروفیسر حفیظ نے قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی،ساتھ ہی آزادی کا ترانہ بھی سنایا۔

فاسٹ بولر جنید خان،سہیل تنویر اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے بھی پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک دی ،اسٹارکھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستا ن ہے تو ہم ہیں۔  جادوگر اسپنر سعید اجمل نے بھی یوم پاکستان پرعوام کو مبارک باد دی کہتے ہیں  ہم سب کو  پاکستان کو مزید خوبصورت بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

سابق قومی کپتان اظہر علی کہتے ہیں نے بھی جشن آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہمیں ہر جگہ پاکستان کانام روشن کرنا چاہیے شہری بھی پرامید ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی طرح میگا ایونٹس میں بھی گرین شرٹس پاکستان کا نام فخر سے بلند کرتے رہیں گے۔