Saturday, May 18, 2024

پاکستان کا 5 ماہ میں پانچ ذرائع سے اربوں ڈالر بیرونی قرضے کا حصول

پاکستان کا 5 ماہ میں پانچ ذرائع سے اربوں ڈالر بیرونی قرضے کا حصول
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے پانچ ماہ کے دوران پانچ ذرائع سے اربوں ڈالر بیرونی قرضے حاصل کیے، جولائی تا نومبر قرضے کا چوتھا حصہ بھاری شرح سود پر حاصل کیا گیا۔

ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے پاکستان نے 5 ماہ میں 5 ذرائع سے بیرونی قرضہ حاصل کیا۔ جولائی تا نومبر قرضے کا چوتھا حصہ بھاری شرح سود پر حاصل کیا گیا۔

ماہانہ رپورٹ کے مطابق 4 ارب 69 کروڑ ڈالر میں سے 1 ارب 51 کروڑ ڈالر کے بانڈ جاری کیے۔ بانڈز کی شرح سود 6 تا 7 فیصد رہی۔ 3 ارب 18 کروڑ ڈالر قرضہ 3 تا 4 فیصد شرح سود پر حاصل کیا گیا۔

لندن میں فلوٹ کیے گئے 47 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے بانڈز 6 فیصد شرح سود پر جاری کیے گئے۔ دیگر 47 کروڑ 80 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے بانڈز 7  فیصد شرح سود پر جاری ہوئے جبکہ 3 ارب 18 کروڑ ڈالر کا قرض باہمی معاہدوں، مالیاتی اداروں اور کمرشل بنکوں سے لیا گیا۔