Friday, April 26, 2024

پاکستان کا 29 جون سے سکھ زائرین کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا 29 جون سے سکھ زائرین کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ
June 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے سکھ زائرین کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں عبادت گاہیں کھولی جارہی ہیں، پاکستان کرتاپورراہداری 29 جون کوکھول دے گا۔ https://twitter.com/SMQureshiPTI/status/1276742289180811264?s=20 پاکستان نے کرتار پور راہداری کو تمام سکھ تایریوں کیلئے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کو پیر کے روز مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر کرتار پور راہداری کھولنے کے حوالے سے اپنی آمادگی سے آگاہ کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے پیر 29 جون کو کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کرتار پور راہداری کھولنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان نے اپنے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر کرتارپور راہداری 16 مارچ کو بند کر دی گئی تھی، پوری دنیا میں مذہبی مقامات کھلنے کے بعد کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کیساتھ صحت رہنماء اصولوں پر عملدرآمد، ضابطہ کار طے کرنے کی دعوت بھی دے دی۔