Thursday, April 18, 2024

پاکستان کا 15 جولائی سے افغان برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ

پاکستان کا 15 جولائی سے افغان برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ
July 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان کیلئے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک اور اہم اقدام اٹھا لیا۔ 15 جولائی سے افغان برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر 15 جولائی سے کھولا جائے گا۔ کورونا وائرس کے تناظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔ پاکستان نے افغانستان حکومت کی درخواست اور افغان تجارت میں سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو تجارت سمیت تمام شعبوں میں مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔ معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کووڈ 19 سے پہلے کی پوزیشن پر تجارت بحال کی گئی ہے۔