Monday, May 13, 2024

پاکستان کا 10 نومبر سے غیرملکی پروازیں مکمل بحال کرنے کا اعلان

پاکستان کا 10 نومبر سے غیرملکی پروازیں مکمل بحال کرنے کا اعلان
November 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے 10 نومبر سے غیرملکی پروازیں مکمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں ان باؤنڈ ٹریول پالیسی پر نظرثانی کی گئی۔ روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان پر سفری پابندیاں ختم کی گئی جبکہ منگولیا، سلوانیا، تھائی لینڈ، یوکرائن اور ٹرینیڈاڈ ہائی رسک ملکوں میں شامل ہیں۔ پانچ نومبر سے پاکستان آنے والوں کیلئے ویکسی نیشن لازم قرار دی گئی۔