Saturday, September 7, 2024

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا پھر مظاہرہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا پھر مظاہرہ
October 25, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سیاسی طاقت کا پھر مظاہرہ ہوا۔ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں بڑا جلسہ کیا گیا۔ مریم نواز، فضل الرحمٰن، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، امیر حیدر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ پرویز اشرف نے کہا جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں تو عمران خان کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں۔ پہلے یہ سلیکٹڈ تھے ، آج یہ ریجیکٹڈ ہیں۔ عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا بلوچستان اور سندھ کے ساحل اٹوٹ انگ ہیں، وفاق نے جزیروں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا، جو آگ مشرف نے لگائی ، اس میں آج تک جل رہے ہیں۔ اختر مینگل بولے بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا۔ بلوچستان پہلے کی طرح اب بھی جاگ رہا ہے۔ جلسے سے علامہ ساجد میر، اویس نورانی، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ سکیورٹی خدشات پر موبائل فون سروس معطل رہی جبکہ بلوچستان حکومت نے ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی تھی۔ ادھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں اویس نورانی بھارت کی بولی بولنے لگے۔ جلسے سے خطاب میں اویس نورانی نے کہا وہ چاہتے ہیں بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔ جلسے میں پی ڈی ایم کی ساری قیادت شریک تھی، کسی نے اویس نورانی کے بیان کی مذمت نہیں کی۔