Thursday, March 28, 2024

پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں عمان کو 0-7 سے شکست دے دی
October 1, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے ہاکی سیریز کے پہلے میچ میں عمان کو 0-7 سے شکست دے دی۔ میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ اور عمان کے  مابین چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم کے نام رہا ۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ نے عمان کو سات صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رانا عبدالوحید نے تین، رانا سہیل، رضوان علی اور امجد علی خان نے ایک ایک گول کیا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ، سابق اولمپئن چودھری اختر رسول سمیت دیگر آفیشلز، سابقہ کھلاڑیوں نے میچ دیکھا۔ پاکستان ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے کوچ طاہر زمان  اور اومان کے کوچ سمیر حسین نے میچ کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین کاوش قرار دیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔