Thursday, September 19, 2024

پاکستان ڈربی میلہ ،نو ریگارڈ نے لوٹ لیا

پاکستان ڈربی میلہ ،نو ریگارڈ نے لوٹ لیا
March 6, 2016
لاہور(92نیوز)فیورٹ گھوڑے پٹ گئے پاکستان ڈربی کا میلہ کمزور سمجھے جانے والےتیسرے نمبر کے گھوڑے نو ریگارڈ نے جیت لیا اور فتح کے بعد اپنا خوب ریگارڈ کروایا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈربی کا میلہ لاہور کے کوٹ لکھپت ریس کلب پر سجا اور جیتا وہ جس کی امید نہ تھی ۔ سال کی سب سے بڑی ریس عامر پرویز کے گھوڑے نو ریگاڈنے سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے فیورٹ گھوڑے تلسی اور میلسی کو ہرا کر جیتی  فتح پر نو ریگارڈ کے مالک عامر پرویز نے کہا کہ ان کی خوشی کی انتہا نہیں۔ بڑی ریس سے پہلے ہونیوالے مقابلوں میں چن مکھنا ، منیلا کوئین گولڈ مین ، تھیکیس ڈیڈ نے کامیابی حاصل کی۔ ریس جیتنے والے جوکی کاشف نے گلہ کیا کہ سارا سال محنت کرتے ہیں لیکن جیت کی رقم کا صرف دس فیصد ملتا ہے جو بہت کم ہے ۔ ریس کے اختتام پرجیتنے والوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کئے گئے۔