Friday, April 26, 2024

پاکستان ،چین کے مابین توانائی اور اقتصادی راہداری سمیت 51معاہدوں پر دستخط

پاکستان ،چین کے مابین توانائی اور اقتصادی راہداری سمیت 51معاہدوں پر دستخط
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کے سمجھوتوں  پر دستخط کی تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ صدرشی چن پنگ نے  لاہور  میٹرو اورنج لائن ریلوے نظام سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی کیا ۔ چینی صدر شی چن پنگ کے تاریخ ساز دورہ کے موقع پر وزیر اعظم ہاؤس میں اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخظ کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین  کے درمیان  منشیات کی روک تھام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سازوسامان   کی فراہمی گوادر ہسپتال ، ڈیجیٹل ٹیریٹوریل  ملٹی میڈیا براڈ کاسٹ منصوبےاور  موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے سازوسامان کے تبادلےکی دستاویز پر دستخظ کئے گئے ۔ دونوں ممالک کے مابین شاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن کراچی لاہور موٹر وے   کی تعمیر میں تعاون گوادر ایکسپریس وےاور ائر پورٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ تجارتی شعبے  میں معاہدوں کے لئے بنکنگ سروسز  پروٹوکول کی دستاویزات پر دستخط اور گوادر نواب شاہ  ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن منصوبے کے فریم ورک کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔ sadar 2 چینی صدر نے  قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں سو میگاواٹ  شمسی توانائی منصوبے ،لاہور میں انڈسٹریل کمرشل بنک چائنا کی برانچ چھوٹے پن بجلی منصوبوں کیلئے پاکستان چین مشترکہ  تحقیقی مرکزپاکستان میں چین کے ثقافتی مرکزاور ریڈیو پاکستان  اور چائنا ریڈیو انٹرنیشنل  کے ایف  ایم  98دوستی چینل سٹوڈیو کا اففتاح بھی کیا ۔ sadar4 وزیر اعظم نواز شریف اور صدر شی چن پنگ نے پنجاب میں 900میگاواٹ کے شمسی توانائی منصوبےسات سو بیس میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے پاکستان میں  ڈیجیٹل ٹریٹوریل ملٹی میڈیا براڈ کاسٹ  منصوبے اور ہوا سے بجلی  پیدا کرنے  کے داؤد جھمپیر اور سچل منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔