Sunday, May 12, 2024

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ

پاکستان اور چین کا اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق، مشترکہ اعلامیہ
October 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دونوں ممالک میں اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے میں دونوں ممالک نے باہمی مضبوط دوستی اور ایک دوسرے کی حمایت کو خطے میں  امن و استحکام کی ضامن قرار دیا۔ چینی قیادت نے اپنی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر پاکستان سے اظہار یک جہتی کیا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں چین صدر شی جن پنگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی زہان شو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور ہاہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کا مستقل اتحادی، مضبوط شراکت دار اور آہنی بھائی ہے۔ چین پاکستان کے اہم قومی اہداف کے تحفظ کے لئے بھرپور انداز میں اس کے ساتھ کھڑا ہے ۔ چین نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے اور قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چینی صدر نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر مبنی ایجنڈے کو سراہا ۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فواد کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان اور چینی وفد کی سربراہی صدرشی جن پنگ نے کی۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔