Friday, April 26, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے 4 جیالے پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی بن گئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے 4 جیالے پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی بن گئے
August 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے  کے بعد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے  شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ویژن سے متاثر ہوکر شامل ہورہے ہیں تاکہ ملک کی خدمت کرسکیں  ۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مظفر شجرہ ،قادر بخش  بلوچ ،سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی عبدالباری جیلانی ودیگر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں  نامور شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، پارٹی میں جو لوگ شامل ہورہے ہیں یہ کردار کے صاف ستھرے لوگ ہیں ۔ حاجی مظفر شجرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہورہا ہوں ۔ قادر بخش بلوچ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دس سالہ دور میں مسائل کو حل کرنے کی بجائے مسائلستان بنا دیا گیا اور ضلع ملیر کو یکسرنظر انداز کیا گیا ۔ سابق ڈپٹی اسپیکر عبدالباری جیلانی نے بھی پی ٹی آئی شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا  وعدہ کرتا ہوں کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کروں گا ۔