Friday, March 29, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کی آرمی ایکٹ میں ترامیم بارے دی جانیوالی تجاویز سامنے آگئیں

پاکستان پیپلزپارٹی کی آرمی ایکٹ میں ترامیم بارے دی جانیوالی تجاویز سامنے آگئیں
January 7, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی آرمی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے دی جانے والی تین تجاویز سامنے آ گئیں ، تجاویز قائمہ کمیٹی اجلاس اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھی جمع کرا دیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی آرمی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے دی جانے والی تین تجاویز سامنے آگئیں ، پہلی ترمیم کے مطابق وزیراعظم کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کو سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجوہات ریکارڈ کرانا ہوں گی ۔ دوسری ترمیم، وزیراعظم کی جانب سے پارلیمان کو وجوہات بتانے کے بعد توسیع تو دی جاسکتی ہے مگر دوبارہ تعیناتی نہیں کی جاسکتی جبکہ تیسری ترمیم کے مطابق آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حکومتی بل میں سے توسیع کے معاملے کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کی شق بھی ختم کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حکومتی تجاویز کو من و عن تسلیم نہیں کیا بلکہ اپنی ترامیم کی تجاویز دیں ۔