Saturday, May 4, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر

پاکستان پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو لاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر
March 28, 2019

 لاڑکانہ (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹولاڑکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹرین مارچ  نے کراچی سے لاڑکانہ تک چالیس گھنٹے سفر کیا۔ بلاول بھٹو نے پچیس اسٹیشنز پر جیالوں سے خطاب کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کو نہیں گرائینگے ، لانگ مارچ کا اعلان کیا تو لگ پتہ جائے گا۔

 جیالوں کے چیئرمین نے کاروان بھٹو کے شرکا سے خطاب میں وفاقی حکومت کی پالیسیوں اور نیب کاروائیوں پر بھی تنقید کی۔

 بلاول بھٹو نے کہا کٹھ پتلی حکومت کے وزیر عوام کی چیخیں نکالنے کی بات کرتے ہیں۔ نیب ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے۔

دوسری طرف کاروانِ بھٹو کے استقبال کیلئے خواتین کو پیسے دے کر اسٹیشن لانے کا انکشاف بھی ہوا۔ نوشہرو فیروز کے محراب پور اسٹیشن پر خواتین نے پول کھول دیا۔ مقامی وڈیرا انور جوگی دو ہزار روپے فی کس کے وعدے پر لایا ، دو دو سو روپے دے کر ٹرخایا، خواتین کی شکایتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نوشہرو فیروز کے محراب پور اسٹیشن پر خواتین نے پول کھول دیا۔ مقامی وڈیرا انور جوگی دو ہزار روپے فی کس کے وعدے پر لایا ، دو دو سو روپے دے کر ٹرخایا، خواتین کی شکایتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے صحافی خاتون سے سوال پوچھتا ہے کہ آپ کو بالانی ٹاؤن کے چیئرمین نے دو دو ہزار روپے دیے ہیں جس پر بلاول کے استقبال کیلئے آئی خاتون کہتی ہے کہ اسے تو صرف دو سو روپے ملے ہیں۔  ایک اور خاتون نے چار سو روپے ملنے کا اعتراف کیا۔

 صحافی کے سوال پوچھنے پر خواتین نے پیسے دینے والے کا نام بھی بتا دیا۔ بلاول بھٹو کے دو روزہ ٹرین مارچ میں  مختلف اسٹیشنز پر خطاب کیا۔ کارکنوں کی جانب سے قائد کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا تاہم  سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیو  سے لگتا ہے بلاول  بھٹو کی محبت  نہیں پیسے کا لالچ کارکنوں کو ریلوے اسٹیشنز پر لایا۔