Tuesday, April 23, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا
October 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق صدر آسف علی زرداری کی صحت غیر تسلی بخش ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے شریک چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ پمز میں زیر علاج آصف زرداری کا طبی معائنہ میڈیکل بورڈ نے کیا ، ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے ہاتھوں کی کپکپاہٹ بڑھنے لگی ہے ، دل کے والز  میں خون کی گردش بھی غیر معمولی ہونے لگی ہے ، تاہم آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا جو ایک لاکھ پینتیس ہزار ہو گئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی ہے ۔ دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت آٓصف علی زرداری کو قید کر کے بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، ان کی صحت بہتر نہیں ، حکومت سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو محض الزام اور تفتیش کے لئے قید کیا گیا ہے ، بغیر کسی عدالتی حکم کے زرداری صاحب کو قید میں رکھنا سرا سر نا انصافی ہے ۔