Thursday, April 18, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ الیکشن کے لئے تیاریاں شروع

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ الیکشن کے لئے تیاریاں شروع
December 16, 2020

کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کا دوہرا معیار سامنے آ گیا۔ ایک طرف استعفوں کی بات تو دوسری طرف سینیٹ الیکشن کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

پیپلز پارٹی حکومت سانگھڑ ، ملیر ، عمر کوٹ پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن میں کل باضابطہ درخواست دائر کرے گی۔ اس نئی چال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نائٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں دلچسپ تبصرہ کیا۔ شہباز گل نے بلاول کے ایٹم بم کو سیبے والا بم قرار دیا۔

لگتا ہے پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن کی چال سے سینیٹ الیکشن میں اپنا پلڑا بھاری کرنا چاہتی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ یہ چال حکومت کے لیے

مشکلات لاتی ہے یا کوششیں دم توڑ جاتی ہیں؟