Thursday, April 25, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیخلاف درخواست جمع کرا دی

پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیخلاف درخواست جمع کرا دی
April 11, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے خلاف نیب میں درخواست جمع کرا دی۔

 بی آر ٹی منصوبہ کے خلاف پیپلزپارٹی نیب پہنچ گئی۔ فیصل کریم کنڈی، اخونزدہ چٹان اور ہمایوں خان نے درخواست دائر کر دی۔  

 موقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2017 میں 39 ارب 50 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا۔ 6 ماہ میں منصوبہ مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت 70 ارب سے تجاوز کر گئی۔ نیب کے آرٹیکل 9 کے تحت منصوبے کی لاگت میں اضافہ قانونی جرم اور قابل سزا ہے۔ معاملے کی مکمل تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کر دی۔  

 پیپلز پارٹی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پرویز خٹک کی قیادت میں اس منصوبے میں کرپشن کی۔ بی آر ٹی منصوبے کے ذریعے من پسند شخصیات کو خلاف ضابطہ نوازا گیا۔

 نیب ہیڈکواٹرز آمد پر پیپلزپارٹی رہنماوں کو سکیورٹی کلیرنس کے بعد کچھ دیر باہر ہی انتظار کرنا پڑا۔