Friday, March 29, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی نے احتساب کو سیاسی انتقام قرار دیدیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے احتساب کو سیاسی انتقام قرار دیدیا
September 21, 2019
لاہور (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے احتساب کو سیاسی انتقام قراردے دیا،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کو عدم استحکام کا شکار کرناچاہتی ہے لیکن سندھ میں گورنر راج لگانے والوں کو مات ہوگی۔ بلاول بھٹوزرداری کی سالگرہ پر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے کسی بھی ڈیل کاامکان مستردکردیا ، انہوں نے مسلم لیگ ن کی ڈیل سے بھی لاعلمی ظاہرکی،بولے شیخ رشید کاپتہ نہیں وہ حکومت کے ترجمان ہیں یاکسی اورکے، مولانافضل الرحمان کے مارچ کے حوالے سے ہمارے تحفظات دورنہیں ہوئے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پانچ سے سات ووٹوں پر کھڑی ہے جن کو روزانہ نیورو بیان جیسے ریلیف کے ٹیکے لگ رہے ہیں ، اپوزیشن کی قیادت کوٹارگٹ کرکے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں،کرپشن کا بہانہ ہے اور سندھ گورنمنٹ نشانہ ہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر بلاول بھٹوزرداری کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔ دوسری جانب مولا بخش چانڈیو  کو وزیر اعلیٰ سندھ کی گرفتاری کا حدشہ لاحق ہو گیا ۔ حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ  پیپلز پارٹی میں گروپ بندی کی گئی تو نتائج بھیانک ہونگے ۔ [caption id="attachment_241771" align="alignnone" width="500"]پاکستان پیپلز پارٹی ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز قمر زمان کائرہ ‏ مولا بخش چانڈیو ‏ پاکستان پیپلزپارٹی نے احتساب کو سیاسی انتقام قرار دیدیا[/caption] انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے مفادات کیلئے اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں  ۔