Saturday, April 27, 2024

پاکستان پھر جونیئر اسکریبل کا عالمی چیمپئن بن گیا

پاکستان پھر جونیئر اسکریبل کا عالمی چیمپئن بن گیا
November 19, 2019
لندن ( 92 نیوز) پاکستان ایک بار پھر جونیئر اسکریبل میں عالمی چیمپئن بن گیا ، 6 میں سے 5 کیٹگری میں قومی ہیروز نے اپنی دھاک بٹھا دی، اس سے قبل  2018 میں بھی پاکستان یہ اعزاز حاصل کرچکا ہے ۔ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گیا ، جونیئر کھلاڑیاں نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اسکریبل کا عالمی چیمپئن بنادیا ،انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا  اور ذہانت سے سب کے دل جیت کر، 6 میں سے 5 کیٹگری میں عالمی ٹائٹل کا تاج سرپر  سجالیا ۔ سید عماد علی نے انڈر 10 کیٹگری میں اسکریبل کی تاریخ کے سب سے کم عمرعالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا ، انڈر 18 میں پاکستان کے طحہٰ مرزا نے عالمی ٹائٹل حاصل کیا ، انڈر 14 میں صائم وقار نے میدان مارا ۔ انڈر 12 میں مونس خان نے حریف کھلاڑی کو شکست دی  ، انڈر 10 میں ہی مصباح الرحمان نے کامیابی حاصل سمیٹی  جبکہ سینئر کیٹگری میں دانیال نے دوسری اور حسن ہادی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔