Saturday, April 27, 2024

پاکستان پوسٹ کی ترقی کا کریڈٹ لینے کی احسن اقبال کی کوشش، مراد سعید نے جواب دیدیا

پاکستان پوسٹ کی ترقی کا کریڈٹ لینے کی احسن اقبال کی کوشش، مراد سعید نے جواب دیدیا
June 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پوسٹ کی ترقی کے لئے پی ٹی آئی حکومت کے انقلابی اقدامات پر لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے تمام کریڈٹ لینے کی کوشش کی گئی  جس پر وفاقی وزیر مراد سعید نے  جوابی وارکرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل کے فرسودہ نظام کو جدید ٹیکنالوجی میں بدلنے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے کیا۔ لیگی رہنما احسن اقبال  نے پاکستان پوسٹ  میں شروع ہونے والے   منصوبوں کو لیگی حکومت کا ایجنڈا قرار دیا تو وفاقی وزیر مراد سعید نے پوسٹل سروسز میں حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے رپورٹ میں بتایا پوسٹل کے فرسودہ نظام کو جدید ٹیکنالوجی میں بدلنے کا فیصلہ موجودہ حکومت نے کیا۔   لیگی دور میں پاکستان پوسٹ کا سالانہ خسارہ 12 ارب سے تجاوز کر چکا تھا۔موجودہ حکومت میں 624 کروڑ روپے کا ریونیو بڑھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ میں ای کامرس کا آغاز صرف 3 ماہ قبل ہوا۔اوورسیز پاکستانیون کو مفت ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت دو ہفتے قبل شروع ہوئی۔ ون ڈے ڈیلیوری, اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت بھی موجودہ حکومت نے شروع کی۔ پاکستان پوسٹ کے تمام ریسٹ ہاوسز عوام کیلے کھولنے کا فیصلہ بھی گزشتہ ماہ ہوا۔ پاکستان پوسٹ کی موبائل ایپلی کیشن کا آغاز مراد سعید کی وزارت کے دوسرے ماہ میں ہوا۔ مراد سعید نے ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 72 گھنٹوں میں بیرون ملک پارسل کی سہولت لیگی دور حکومت میں کیوں نہ دی گئی؟،انھوں نے کہا  پاکستان پوسٹل میں شروع کئے گئے تمام منصوبوں کا آغاز، سوچ اور بنیاد موجودہ حکومت نے ڈالی۔