Wednesday, May 15, 2024

پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات ترقی کی پٹڑی پر چل پڑے

پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات ترقی کی پٹڑی پر چل پڑے
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)پاکستان پوسٹ  اور وزارت مواصلات ترقی کی پٹڑی پر چل پڑے ، دونوں میں اربوں روپے کا منافع ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب  54 کروڑ رپے تک پہنچ گی اجب کہ پاکستان پوسٹ میں بھی ملکی تاریخ کا ریکارڈ ریونیو حاصل ہوا۔ تین مہینوں میں انقلابی اقدامات سے رینیو میں 184 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ۔ کاروبار کے دوران 100 اندیکس میں  240 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 5640 کی سطح عبور کر گیا۔