Saturday, May 18, 2024

پاکستان پر کسی یلغار کی حمایت نہیں کریں گے: خاتون رکن کانگریس

پاکستان پر کسی یلغار کی حمایت نہیں کریں گے: خاتون رکن کانگریس
August 23, 2017

نیویارک (92 نیوز) نیویارک سے ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگریس یوویٹی ڈی کلارک ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

کہتی ہیں امریکی صدر نے نئی افغان پالیسی پر کانگریس کو اعتماد میں لیا نہ ہی پاکستان پر کسی یلغار کی حمایت کریں گے۔

امریکی رکن کانگریس یوویٹی ڈی کلارک نے پاکستان تھنک ٹینک امریکا کے صدر راجہ رزاق کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی نئی افغان پالیسی پر پاکستانی کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

کانگریس کی رکن یوویٹی ڈی کلارک نے کہا کہ امریکی عوام دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ اس خطے میں سفارتی حل چاہتے ہیں ۔۔پاکستان کو ٹارگٹ کرنا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس ایشو پر کانگریس میں پاکستان کے حق میں آواز بلند کریں گی۔